بھٹکل:10؍ جنوری (ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے موڈ بھٹکل کی سرکاری ہائر پرائمری اسکول میں اسمارٹ کلاس اور نلی کلی کمرے کا رکن اسمبلی سنیل نائک نے افتتاح کیا۔
اس موقع پر رکن اسمبلی نےکہاکہ موڈبھٹکل کی یہ سرکاری اسکول اب ایک بہتر اسکول میں منتقل ہوئی ہے، جس کے لئے یہاں کے اساتذہ اور اسکول ترقی بورڈ ممبران کی حرکت اہم وجہ قراردیتے ہوئے ان کی ستائش کی۔ سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک، تعلقہ پنچایت ممبر میناکشی نائک، جٹپا نائک، اسکول ترقی بورڈ صدر سکرپا نائک، سابق صدر وینکٹیش دیواڑیگا، شری نواس نائک، پرکاش شرالی وغیرہ موجود تھے۔
اسکول کی صدر مدرسہ راجیشوری ہیگڈے نے استقبال کیا۔ گیتا شرور نے اسکول رپورٹ کی خواندگی کی۔ شاردا شاستری نے شکریہ اداکیا۔ پرتیبھا کرکیکر نے نظامت کی۔